اگ نوبل انعام
اگ نوبل انعام زیادہ سنجیدہ نوبل انعامات کی امریکی قسم کی پیروڈی ہیں۔ یہ انعامات ہر سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دیے جاتے ہیں۔ اس کا بنیادی نعرہ یہ ہے کہلوگوں کو شروع میں ہنسانا پھر انھیں سوچنے پر مجبور کرنا اگرچہ اس قسم کی تحقیق کسی قدر خبطی لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کا مقصد حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے اور یہ عالمانہ جرائد میں شائع ہوتی ہیں۔
تقریب
ترمیماگ نوبل انعام کی تقریب ہارورڈ یونیورسٹی کے سینڈز تھیئٹر میں منعتقد کی گئی۔ جب سے امریکی مزاحیہ سائنسی رسالہ اینلز آف امپروبیبل ریسرچ نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے، اس تقریب میں اصل نوبل انعام یافتگان بھی موجود ہوتے ہیں جو انعامات تقسیم کرتے ہیں۔ وصول کنندگان کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک منٹ دیا جاتا ہے۔ اگر وہ ساٹھ سیکنڈ سے زیادہ وقت لے لیں تو ایک چھوٹی سی لڑکی پکارنا شروع کر دیتی ہے ’بورنگ۔‘ تقریب کی ایک اور روایت یہ ہے کہ ہال میں موجود ہر شخص کاغذ کے بنے جہاز اڑاتا ہے۔
تحقیقات
ترمیم2012ء میں دیے جانے والے دوسرے انعام یافتگان نے یہ معلوم کیا تھا کہ چمپینزی دوسرے چمپینزیوں کو پیچھے سے دیکھ کر کیسے پہچان لیتے ہیں۔
اور یہ کہ حرکت کرتی ہوئی پیالی سے کافی کیونکر چھلک جاتی ہے۔