دسویں، گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ ایام رمی کہلاتے ہیں
ایام رمی جمرات( یہ منی میں تین مشہور مقام ہیں جہاں اب دیوار کی شکل میں بڑے بڑے ستون بنے ہوئے ہیں) (رَمِی: جمرات پر کنکریاں مارنے کو رمی کہتے ہیں) قر آن کی آیت (البقرہ:203)میں ” ایام معدودات “۔ سے مراد ایام رمی ہیں

رَمِی کا حکم ترمیم

رمی یعنی جمرات پر کنکریاں مارنا ‘حج کے واجبات میں سے ہے یعنی اس کے ترک پر دم لازم ہوگا۔ دسویں، گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ کو رمی کرنا (یعنی 49 کنکریاں مارنا) ہر حاجی کے لیے ضروری ہے۔ تیرہویں ذی الحجہ کی رمی (یعنی 21 کنکریاں مارنا) اختیاری ہے، اگر 12 ذی الحجہ کے بعد آنے والی رات میں منی میں قیام کیا تو پھر 13 ذی الحجہ کو رمی (یعنی 21 کنکریاں مارنا) ضروری ہو گی، اس طرح 13 ذی الحجہ تک 70 کنکریاں استعمال میں آئیں گی۔

حوالہ جات ترمیم