اَیامِ مَنہِیّہ (جن میں روزہ رکھنا منع ہے) عیدالفطر، عیدالاضحی اورگیارہ ،بارہ ،تیرہ ذوالحجہ کے دن کہ ان میں روزہ رکھنامنع ہے اسی وجہ سے انھیں ایام منہیہ کہتے ہیں۔[1] ابو عبید مولیٰ بن ازہر سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں عید کے دن حضرت عمر بن خطاب کے پاس موجود تھا تو آپ آئے اور نماز پڑھی پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ یہ دو دن (ان دنوں میں) ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے (ان دنوں میں سے ) ایک وہ دن جس دن تم (مضان کے روزوں سے فارغ ہوکر) افطار کرتے ہو (عید الفطر) اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو (عید الاضحیٰ)۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. بہارشریعت ،ج1،حصہ5،ص967
  2. صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 177