ریال (فارسی: ریال ایران، نشان: ﷼؛ مخفف: Rl (واحد) اور Rls (جمع) یا لاطینی میں IR؛ ISO کوڈ: IRR) ایران کا سرکاری زرمبادلہ ہے۔ اسے 100 دینار میں تقسیم کیا گیا ہے، لیکن ریال کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے یہ عملی طور پر استعمال نہیں ہوتی۔

ایرانی پارلیمان کی طرف سے ایک تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ریال کی جگہ ایک نیا زر مبادلہ جسے تومان کہا جاتا ہے، جو ایک سابقہ ایرانی سکہ رائج الوقت کا نام ہے، 1 تومان = 10,000 ریال کی شرح سے چار صفر گرا دیے جائیں گے۔