ایرن وکٹوریہ ہالینڈ (پیدائش 21 مارچ 1989ء) ایک آسٹریلوی گلوکارہ، ٹی وی میزبان ماڈل، ڈانسر اور چیریٹی ورکر ہیں۔ انھوں نے 20 جولائی 2013 کو  قومی اعزاز مس ورلڈ آسٹریلیا جیتا تھا[1]۔

ایرن وکٹوریہ ہالینڈ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 مارچ 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کیرنز   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سڈنی کنزرویٹوریم آف میوزک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شریک مقابلہ حسن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پی ایس ایل  پاکستان سیزن 7

ترمیم

انھوں نے پی ایس ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کمنٹیٹر اور خاتون اینکر کے طور پر بھی حصہ لیا، جس میں کرکٹ کے دیگر بڑے ناموں کے ساتھ گراؤنڈ اور میچ کی تقریبات کے بعد میچز کی کوریج کی۔

سیرت

ترمیم

ایرن کو  موسیقی سے لگاؤ تین  سال کی عمر سے شروع ہوا  جب ان کے والد نے ریکارڈر بجانا سکھایا۔ اس کے بعد انھوں نے  کلاسیکی، میوزیکل تھیٹر اور جاز گلوکار کے طور پر باقاعدہ تربیت حاصل کی، کلیرنیٹ اور سیکسوفون بجایا اور میوزیکل تھیوری کا مطالعہ کیا۔ ایرن نے چار سال کی عمر سے جاز اور ٹیپ ڈانسنگ کی تربیت حاصل کی۔دوران میں تعلیم  انھوں نے آرکیسٹرا، بگ بینڈز، کوئرز اور بہت سے موسیقی آلات پر پرفارم کیا۔ شوقیہ تھیٹر کریڈٹ میں اینیتھنگ گوز (رینو سوینی)، بیوٹی اینڈ دی بیسٹ (بیلے)، اینی (للی) اور فیم (کارمین) میں مرکزی کردار  بھی کیے۔ 2006 میں  اسٹیٹ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایرن اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے سڈنی منتقل ہوگئیں جہاں سڈنی کنزرویٹوریم آف میوزک میں اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی۔

مس ورلڈ آسٹریلیا 2013ء

ترمیم

ایران ہالینڈ نے بتیس فائنلسٹ [2] کو شکست دے کر 20 جولائی 2013 کو مس ورلڈ آسٹریلیا کا تاج جیتا۔ جس کے بعد بالی، انڈونیشیا میں مس ورلڈ انٹرنیشنل مقابلے میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے  اعزاز ملا۔ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان اور دوستوں اور مس ورلڈ آسٹریلیا کی تنظیم کو دیتی ہیں۔

مس ورلڈ 2013ء

ترمیم

ایرن ہالینڈ کو 28 ستمبر 2013 کو مس ورلڈ براعظمی ملکہ حسن، اوشیانا سے نوازا گیا۔ ایرن نے ایک سو تیس  ممالک میں سے پہلی دس سرفہرست شرکا میں جگہ بنائی۔ مقابلے میں اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کے لیے انھوں نے جیکال اینڈ ہائیڈ موسیقی سے "کوئی تم جیسا(Someone Like You)" پر فن کا مظاہرہ کیا اور دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایرن نے حسن برائے مقصد والے حصے میں دوسرے اور انٹرویو میں 8ویں نمبر پر رہیں۔ مس ورلڈ اوشیانا کے طور پر ایرن نے مقابلہ کے بعد مس ورلڈ تنظیم کے ساتھ  اپنا سفر جاری رکھا، چین اور ریاستہائے متحدہ میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Modest Erin takes Miss World title"۔ Daily Telegraph (بزبان انگریزی)۔ 2013-07-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2019 
  2. "Erin swans on to World stage"۔ NewsComAu۔ 2013-07-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2019