ایرن ییگر
ایرن ییگر ایک افسانوی کردار اور اٹیک آن ٹائٹن مانگا سیریز کا مرکزی کردار ہے جسے ہاجیمے اسایاما نے تخلیق کیا ہے۔ ایرن ایک نوعمر لڑکا ہے جو بڑے مخلوقات ٹائٹنز سے انتقام لینا چاہتا ہے جنھوں نے اس کی ماں کو کھایا اور اس کے وال ماریا کے ضلع شگانشینا میں واقعہ قصبے کو تباہ کیا تھا۔ ٹائٹنز کو شکست دینے کے لیے ایرن فوج میں بھرتی ہوجاتا ہے اور سروے کاپس میں شامل ہوجاتا ہے کو کہ ایک ممتاز سپاہیوں کا گروہ ہوتا ہے جو عظیم دیواروں کے باہر جا کر ٹاٹنز سے لڑتے ہیں اور ان کے علم اعضا کا مشاہدہ کرتے ہیں، یہ جاننے کے لیے کہ وہ کن چیزوں سے لڑ رہے ہیں۔ جب کہانی آگے بڑھتی ہے، ایرن کو ایک ٹائٹن کی طاقت ملتی ہے جسے بعد میں "اٹیک ٹائٹن" شناخت کیا جاتا ہے۔ اس کی شادی نہیں ہوئی۔ ایرن اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے انسانوں کا ٹائٹنز پر غلبہ پانے کے لیے، ان کی اور اپنی تاریخ سیکھتے ہوئے۔ ایرن دیگر دوسرے میڈیا جیسے کہ انیمے اور ویڈیو گیمز میں بھی نظر آتا ہے۔