نامور صداکار اور اداکار

ایس ایم سلیم 18 اگست 1929ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنے فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور اور کراچی سے وابستہ رہے۔ ریڈیو پاکستان سے ان کا پروگرام دیکھتا چلا گیا ریڈیو کے مقبول ترین پروگراموں میں شامل تھا۔ ریڈیو پاکستان سے ان کے یادگار ڈراموں میں رستم اور سہراب کا نام سرفہرست تھا۔ اس ڈرامے میں رستم کا کردار زیڈ اے بخاری نے اور سہراب کا کردار ایس ایم سلیم نے ادا کیا تھا۔ ایس ایم سلیم نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں انسان اور آدمی اور منٹوراما کے نام سرفہرست ہیں۔ منٹو راما میں انھوں نے سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا تھا-

ایس ایم سلیم 16 مارچ 1990ء کو امریکا کے شہر ہیوسٹن میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. پاکستان کرونیکل، ، عقیل عباس جعفری