ایشوریا ناگ ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ بنیادی طور پر کناڈا سنیما میں ، جنوبی ہندوستانی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ اپنے کیریئر کا آغاز انھوں نے ماڈلنگ سے کیا۔ ماڈلنگ کے بعد پہلی فلم "نینے نینے" (2008) میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔  [1]

ایشوریا ناگ

کیریئر ترمیم

ایشوریہ ناگ نے 2008ء میں ریلیز ہونے والی فلم نینے نینے میں ساتھی اداکار دھیان اور اننتھ ناگ کے مقابل صرف سولہ سال کی عمر میں مرکزی کردار ادا کیا۔ [2] ایشوریہ کو اننت ناگ کی بیٹی کی حیثیت سے عمدہ اداکاری کرنے پر نقادوں نے سراہا۔

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد انھوں نے شری دھر کی فلم جولی ڈیز (2009) میں کام کیا جو کناڈا فلم کی دوبارہ فلمبندی تھی۔ اس فلم کو نقادوں نے دل کھول کر داد دی اور انھیں "کناڈا میں ہیروئین کا بہت اچھا مواد" قرار دیا۔ [3]

کومل کمار کے ساتھ کال مانجا (2010) میں شاندار اداکاری انھیں نقادوں کی طرف سے ایک بار پھر سراہا گیا اور فلم پر مثبت تبصرے ہوئے [4]۔ اس کے بعد انھوں نے وجے راگھاویندر کے مدمقابل فلم وگھنا میں کام کیا جس میں کئی التوا بھی آئے۔ 2013 میں پراجول دیواراج کے ساتھ فلم ضدی ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد کامیڈی فلم لوز گالو میں کام کیا، وجے رگھاویندر کے ساتھ چیلا پیلی، ایک رومانوی کامیڈی پٹائسو اور جاتھرے مدمقابل چیتن چندر [5]۔

ایشوریا ناگ فلم مودو مناسے میں مرکزی کردار میں نظر آئیں جہاں وہ آسانی کے ساتھ جانوروں پر سوار ہوتی دکھائی دیں۔ اس کردار کے لیے  بھی انھیں ناقدین کی جانب سے سراہا گیا جس سے ان کی مسلسل جاندار اداکاری ثابت ہوئی۔ ایشوریا نے 2015 میں فلم جاتھے میں ایک میڈیا رپورٹر کا کردار ادا کیا۔ 2015 میں ہی اپنی اگلی فلم "دی گلابی اسٹریٹ" کی شوٹنگ کر دی جو بالی ووڈ فلم فیشن سے ملتی جلتی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Aishwarya Nag profile"۔ 14 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013 
  2. "Archived copy"۔ 02 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013 
  3. "Jolly Days - Well done boys!"۔ 02 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013 
  4. "Kal Manja Review"۔ 16 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013 
  5. "Aishwarya Nag pins her hopes on 2013"۔ 02 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2013