پیدائش: 1820ء

وفات: 1891ء

ودیاساگر ٹھاکر داس کا بیٹا۔ کلکتے میں پیدا ہوا۔ عقدِ بیوگان کو جائز ٹھہرانے کے لیے زبردست مہم چلائی۔ آخر حکومت نے 1856ء میں بیوہ ہندو عورت کی شادی کو قانوناً جائز قرار دے دیا۔ بہت سی تصانیف چھوڑی ہیں۔ جن میں شکنتلا، سیت بن باس اور بھرت دلاس وغیرہ بہت مشہور ہیں۔