ایف ایم 100 پاکستان کا سب سے مقبول ریڈیو اسٹیشن ہے۔ نوجوان نسل اس کے سامعین میں اکثریت میں ہے۔

ایف ایم 100 میڈیم ویو اور شارٹ ویو کے بر عکس فریکونسی موڈولیشن یا میٹر ہرٹز ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی آواز کا معیار بہترین ہوتا ہے۔ یہ عنصر بھی اس کی کامیابی کی وجہ ہے۔

لیکن اہم وجہ اس کا انداز ہے جو عام ریڈیو سٹیشنوں سے بالکل ہٹ کر ہے۔

یہاں موسیقی کے پروگرام اور خاص طور پر نئے گلوکار اور پاپ موسیقی اس کی خاص سوغات ہیں۔ اسلام علیکم پاکستان ایف ایم 100 کا مشہور جملہ ہے۔

انگریزی الفاظ کا بے تحاشا اور بے تکا استعمال بعض لوگوں کے نزدیک اس کا ایک نقص ہے۔