فوٹو گرافر، کارکن تحریک پاکستان

فاؤسٹن ایلمر چوہدری 15 مارچ 1909ء میں سہارن پور میں پیدا ہوئے۔

چاچا چودھری یا ایف ای چودھری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے پہلے کل وقتی پریس فوٹوگرافر تھے۔

ایف ای چودھری معروف ماہر تعلیم اور پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سیسل چودھری کے والد تھے جنھوں نے پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ایف ای چودھری ایک کرسچن گھرانے میں پیدا ہوئے اور پاکستان بنے کے بعد ایف ای چودھری اپنے گھر والوں کے ساتھ جہلم منتقل ہو گئے، لاہور کے ایف سی کالج سے گرایجویشن کی۔

قیام پاکستان سے پہلے ایف ای چودھری کی تصاویر اس وقت کے اخبارات میں شائع ہوئیں اور پاکستان بننے کے بعد انھوں نے انگریزی روزنانہ پاکستان ٹائمز میں ملازمت اختیار کر لی اور اپنی ریٹائرمنٹ یعنی انیس سو تہتر تک وہ اسی اخبار سے منسلک رہے۔

ایف ای چودھری نے ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور صحافتی تنظیموں کے عہدے دار بھی رہے۔

سینیئر فوٹو گرافر اظہر جعفری کا کہنا ہے کہ ایف ای چودھری ایک خوش اخلاق اور دلچسپ شخصیت کے مالک تھے اور نئے آنے والے فوٹو گرافروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

ایف ای چودھری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمنۂ حسن کارکردگی اور دیگر سول اعزازت سے بھی نواز گیا۔

جس دن ان کا انتقال ہوا اس دن بھی 15 مارچ کی تاریخ تھی اور 2013ء اور ان کے دوست ان کی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے، لاہور میں فوت و دفن ہوئے،

ایف ای چودھری کے سوگواروں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں،

حوالہ جات ترمیم