ایلو

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چ

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (25) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا

ترمیم

جب مختلف ادویات کا اندھا دھند استعمال ہوا ہو۔ اور جسمانی افعال کا توازن بگڑ گیا ہو، درد جب پرانے مرض اور ادویات کے پیدا کردہ فتور باہمی طور پر گھل مل گئے ہوں تو یہ توازن بحال کر دیتی ہے۔ جگر میں اجتماع خون سے ہونے والے نقائص جتنے زیادہ اس دوا میں پائے جاتے ہیں اتنے کسی دوسری دوا میں نہیں پائے جاتے، اس ضمن میں تشخیص الامراض کے نقطہ نگاہ سے ابتدائی دور میں اور کوئی دوسری دوا اس سے بہتر نتائج نہیں دکھاسکی، آرام طلبی سے زندگی بسر کرنے کے فتور۔ یہ دوا خصوصیت کے ساتھ بلغمی مزاج اور وہمی طبیعتوں کے لیے مفید ہے معاءمستقیم کی علامتیں اس کے چناؤ میں رہنمائی کرتی ہیں۔ یہ دوا تھکے ماندے بوڑھوں بلغمی مزاج والوں اور مدت سے بئیر پینے والے بوڑھوں کے لیے مفید ہے، مریض اپنی ہی ذات سے غیر مطمئن رہتا ہے وہ خود اپنے اوپر جھنجھلاتارہتا ہے اس ذہنی شکایت کے ساتھ کمر درد اول بدل کر آتا ہے، باہر اور اندر گرمی لگے۔ ٹی بی کے مریضوں کو اس کا خالص تازہ رس پلانے سے فائدہ پہنچا ہے ۔

سر اور کمر کے درد باری باری سے ہوں بالخصوص جبکہ اس کے ساتھ انتڑیوں اور بچہ دانی کی شکایت بھی ہو، دماغی کام نہ کرنا چاہے، پیشانی میں درد، اس کے ساتھ آنکھوں میں بھاری پن، آنکھ جزوی طور پر بند کرنا پڑے، رفع حاجت کے بعد سر درد دبانے والا سر میں ہلکا درد جو گرمی سے بڑھے۔ آنکھیں۔ جب پیشانی میں درد ہو تو مجبوراً آنکھیں چھوٹی کرنی پڑیں، آنکھوں کے آگے بھنگے اڑیں، آنکھ سرخ ہر چیز پیلی دکھائی دے، آنکھ کے حلقے کی گہرائی میں درد، ۔

چہرہ

ترمیم

ہونٹ زیادہ سرخ۔

کان:۔

ترمیم

کچھ چباتے وقت کانوں میں کڑ کڑاہٹ کی آواز ہو، بائیں کان میں یکا یک دھماکا اور ٹکراؤ کی آواز آتی ہے۔ ایسا محسوس ہوجیسے سر میں دھات کی گولیاں لڑھک رہی ہوں۔

ناک:۔

ترمیم

نوک سرد، صبح جاگنے پر ناک سے خون آئے، ناک کھرنڈ سے پُر۔

منہ:۔

ترمیم

ذائقہ کڑوا، کھٹا، بے ذائقہ ڈکاریں آئیں۔ ہونٹ کٹے پھٹے۔ خشک

گلا:۔

ترمیم

سخت کف کے چھوٹے چھوٹے گولے خارج ہوں، حلقوم کی رگیں پھول جاتی ہیں جیسے خشک ہو یا جیسے خراش آئی ہو۔

معدہ:۔

ترمیم

گوشت کھانے سے نفرت، رس دار چیزیں کھانے کی رغبت، کھانا کھانے کے بعد اپھارہ آئے مقعد میں تپکن ہو۔ جنسی جوش متلی اس کے ساتھ سردرد، درد معدہ جبکہ قدم غلط پڑے۔

پیٹ:۔

ترمیم

ناف کے ارد گرد درد ہو جو دبانے سے بڑھے جگ کے حصے میں بھراؤ دائیں پسلیوں کے نیچے درد، ایسا محسوس ہو جیسے سارا پیٹ بھرا ہوا ہے، بھاری ہے گرم ہے اور ہوا سے پھولا ہوا ہے، ناف کے آس پاس تپکن کے ساتھ درد، پیٹ میں کمزوری کا احساس جیسے ابھی دست شروع ہو جائینگے۔ پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے اور اس کا رخ نیچے کو ایسا محسوس ہو جیسے کوئی ڈاٹ لگا ہوا ہے اس کے ساتھ رفع حاجت کی خواہش، پاخانہ جانے سے پہلے کرتے وقت انتڑیوں میں درد ہو اور جلن پیدا کرنے والی بہت سی ہوا خارج ہو۔ معائے مستقیم:۔ پاخانہ کے راستے میں دباو پڑے جس کا رخ نیچے کو ہو، خون گرے دکھن اور گرم ٹھنڈے پانی سے آرام پائے۔ پاخانہ کے راستہ میں سکڑ او لانے والے پٹھوں کی کمزوری، ہوا نکلتے وقت مبر زمین میں عدم تحفظ کا احساس۔ یہ پتہ نہیں ہوتا کہ سوا نکلے گی یا پاخانہ ہو گا۔ مریض یہ سمجھ نہیں پاتا کوشش کیے بغیر ہوئے بغیر ہی پاخانہ نکل جاتا ہے۔ سدے یا پانی جیس پتلا پاخانہ لعاب دار پاخانہ، اس کے بعد معامستقیم، میں درد ہو، آنوں بکثرت گرے اور رفع حاجت کے بعد درد، بواسیر کے مسے باہر نکل آویں، جیسے انگور کے دانے ہوں۔ یہ مسے نہایت ذکی الحسن ان میں درد ہو۔ ٹھنڈا پانی لگنے سے آرام ملے، جائے براز میں جلن ہو، قبض، پیٹ میں بھاری دباو بیئر پینے سے دست آنے لگیں۔

آلات بول:۔

ترمیم

بوڑھوں کا بے اختیار پیشاب نکل جائے، نیچے کے رخ دباو اور پروسٹیٹ کا بڑھ جانا، پیشاب مقدار میں کم آئے اور رنگت میں گہری۔

زنانہ:۔

ترمیم

جائے براز میں نیچے کے رخ دباو جو کھڑا ہونے سے اور ایام حیض میں بڑھے، بچہ دانی جیسے بھاری ہے، چنانچہ اس کے باعث زیادہ چل نہ سکے، زیریں کمر میں درد زہ جیسا درد جو نیچے ٹانگوں تک پھیل جائے۔ موقوفی حیض کے زمانے کا اخراج خون، حیض وقت سے پہلے اور مقدار میں زیادہ آئے ۔

آلات تنفس:۔

ترمیم

سردی کے موسم کی کھانسی، اس کے ساتھ خارش، سانس لینے اور چھوڑنے میں دقت پڑے، اس کے ساتھ جگر سے چھاتی تک سوئی گڑنے جیسی چھبن

کمر :۔

ترمیم

کمر کے نچلے حصے کا درد جو حرکت کرنے سے بڑھے، تکونیہ ہڈی میں سوئی گڑنے جیسی چھبن، کمر درد جو سر درد اور بوا سیر کے ساتھ اول بدل کر ہو۔

ہاتھ پاؤں :۔

ترمیم

سبھی اعضاءمیں اکڑن آجاتی ہے، جوڑوں میں کھنچاو کے ساتھ درد چلتے وقت تلووں میں درد ہوتا ہے۔ کمی و بیشی :۔ بیشی صبح گرمی کے موسم میں، گرم و خشک موسم میں، کھانا کھانے یا شراب پینے کے بعد کمی: سردی سے کھلی ہوا میں، مدد گار سلفر، مصلح، اوپٹیم، سلفر، مقابلہ کریں، کالی بائی کروم، لائیکو، ایلئیم سیٹا ئیوا۔

طاقت:۔

ترمیم

6۔ 30۔ 200 معائے مستقیم کی بیماریوں میں 3 طاقت کی 5، خوراک دے کر انتظار کریں۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا