ایمانِ مُفَصَّل عربی:

اٰمَنْتُ بِاﷲِ وَمَلَائِکَتِه وَ کُتُبِه وَ رُسُلِه وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِه وَ شَرِّه مِنَ اﷲِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْت.


میں ایمان لایا اللہ تعالیٰ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور آخرت کے دن پر اور اچھی اور بری تقدیر کے اللہ کی طرف سے ہونے پر اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر۔‘‘

ایمان مفصل' سے مراد مسلمانوں میں ان امور پر ایمان ہے جو عربی عبارت میں ہیں جس کا ترجمہ ہے :" میں اللہ پر اس کے اسماء و صفات کے مطابق ایمان لایا اور اس کے تمام احکامات اور ارکان کو قبول کرتا ہوں میں اللہ پر، اس کے فرشتوں، کتابوں، رسولوں،یومِ آخرت، اللہ کی جانب سے اچھی بری تقدیر پر اور مرنے کے بعد زندہ کیے جانے پر ایمان لایا۔ "

اس میں حسب ذیل شامل ہیں :

  • اللہ پر ایمان
  • اسمائے حسنی پر ایمان
  • صفات الٰہیہ پر ایمان
  • احکام الٰہیہ کو دل سے ماننا
  • ارکان اسلام کو ماننا
  • کتاب اللہ (قرآن کو ماننا)
  • دیگر صحائف آسمانی (تورات، زبور، انجیل، وغیرہ ماننا)
  • فرشتوں پر ایمان
  • رسولوں پر ایمان
  • قیامت پر ایمان
  • تقدیر پر ایمان
  • حیات بعد الموت پر ایمان[1]

حوالہ جات ترمیم