ایملی جیگر
یملی جیگر (Emily Geiger) کم عمر امریکی جاسوس تھی جس نے 18 سال کی عمر میں اتحادی فوجوں کے خلاف جاسوسی شروع کی۔ فوج سے محبت اس کے خون میں تھی کیونکہ اس کے والد بھی کئی مرتبہ جنگ میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ایملی کی خواہش تھی کہ وہ بھی کسی طرح جنگ میں اہم خدمات سر انجام دے۔ ایملی کا باپ ایک ایسا جرمن کسان تھا جو امریکیوں کی خدمت پر فخر محسوس کرتا تھا۔ ایملی کو اس کے بھرپور اصرار پر 1781ء میں موقع ملا کہ وہ فوج کے لیے پیغام رسانی کا فریضہ انجام دے سکے۔ قبل ازیں اس نے فوج کے جرنیلوں اور سپاہیوں سے دوستانہ مراسم قائم کر لیے تھے۔ جنگ کے دنوں میں ایک اہم موقع پر ایملی نے جنرل گرین کا جنرل سمٹر کو اہم پیغام پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔ جنگ کے دنوں میں عورت کے لیے نقل وحرکت کے لیے اجازت نامہ جسے پاس کہتے تھے حاصل کرنا قدرے آسان تھا۔ ایک مرتبہ جنرل نٹانل (Nataniel) کو، جو امریکی فوج کے کمانڈر تھے اپنے ایک خاص آفیسر تک اہم پیغام بھجوانا تھا۔ جس جگہ وہ پیغام بھیجنا چاہتے تھے اس کے راستے میں برطانوی فوج موجود تھی۔ جب کہ جنرل گرین کو ان دنوں کئی بار ناکامیوں کا سامنا ہو چکا تھا۔ وہ اس پریشانی میں مبتلا تھے کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ برطانوی فوج کا کمانڈر لارڈ راڈون قریب کے علاقے میں جنرل سمٹر کی تلاش میں ہے۔ جنرل سمٹر اس وقت جنرل گرین کا دایاں بازو تھا۔ اس کی گرفتاری بڑے نقصان کا موجب بن سکتی تھی۔ ان دنوں جنرل گرین کو ایک اچھے پیغام رساں کی ضرورت تھی۔
ایملی جیگر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1765ء Lexington District, جنوبی کیرولائنا |
تاریخ وفات | 1825ء |
مدفن | کالہون کاؤنٹی، جنوبی کیرولائنا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
شریک حیات | John Threwits |
اولاد | Elizabeth Juliet Threwits |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
درستی - ترمیم |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |