ایموجی
ایموجی (انگریزی: Emoji) آن لائن بات چیت، ای میل اور دیگر آن لائن پیامات کے تبادلوں میں کثیر الاستعمال ہے۔ یہ در حقیقت اپنی بات مختصر انداز میں آسان تصویری شکل میں بیان کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے لیے عمومًا کسی انسانی تصویر کی بجائے کچھ جذبات یا کیفیات علامتی طرز پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ 😃، 🧘🏻♂️، 🌍، 🍞، 🚗، 📞، 🎉، ♥️ اور 🏁 ان ہی علامتی رموز کی مثالیں۔ ان میں سے ہر ایک ایک معنے رکھتا ہے۔ مثلًا 😃 مسکراہٹ کا اشارہ کرتا ہے۔ 🚗 کار کا اشارہ ہے۔ ♥️ دل یا محبت کی علامت ہے۔
یہ مسکراتے، اُداس یا دیگر حرکات، جذبات یا عام استعمال کی چیزوں کی علامتیں عام جانداروں والی تصاویر سے کافی مختلف ہیں۔[1] ان سے پیامات، جذبات اور ممکن اشیا کا اشارہ کافی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ پر ایموجی
ترمیمایموجی استعمال کرنے کے واسطے ایک نمایاں ایموجی کی علامت پر ہی ٹیپ کر کے ایموجی کے انتخاب کا مینیو کھولا جا سکتا ہے۔ لوگ اپنے کلیدی تختہ (کی بورڈ) پر واپس جانے کے لیے وہی علامت کے نشان کو ٹیپ کر سکتے ہیں۔ کچھ ایموجی مختلف رنگوں میں ملتی ہیں۔ اگر کسی کو کسی اور رنگ میں ایموجی چاہیے، تو وہ اپنی منتخب ایموجی کو ٹیپ کر کے دیر تک دبا رکھ سکتے ہیں اور اپنا پسندیدہ رنگ چن سکتے ہیں۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ایموجی کا استعمال
- ↑ "ایموجی کا استعمال"۔ 14 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2021