اینا اسکریپس ویٹ کامب
اینا اسکریپس ویٹ کامب (انگریزی: Anna Scripps Whitcomb) )(5 مارچ، 1866ء یا 28 مارچ، 1953ء) ایک امریکی انسانی رفاہ پسند خاتون تھیں۔ وہ دی ڈیٹرائٹ نیوز کے بانی جیمس ای اسکریپس کی بیٹی تھی۔
اینا اسکریپس ویٹ کامب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 مارچ 1866ء ڈیٹرائٹ |
وفات | 28 مارچ 1953ء (87 سال) ڈیٹرائٹ |
مدفن | ووڈلان قبرستان |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | انسان دوست |
شعبۂ عمل | آرکڈ |
درستی - ترمیم |
وہ ایک با ذوق باغبان اور فنی نمونوں کی جمع کنندہ تھی۔ 1930ء میں اپنے شوہر کی موت کے بعد وہ آرکڈ خاندان کے پھول دار پودوں میں خاص مہارت حاصل کر چکی تھی۔ اپنے انتقال کے وقت وہ اپنے فنی نمونوں کو ڈیٹرائٹ انسٹی ٹیوٹ آف ارٹس کے نام وصیت کر چکی تھی۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں جمع کردہ مجموعے کو مسٹر اور مسز ایڈگر بی ویٹ کامب کا کلکشن قرار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ اینٹونیو ڈا کوریگیو (Antonio da Correggio) کی اتاری گئی خدا رسیدہ کیتھرین کی صوفیانہ شادی (Mystic Marriage of Saint Catherine) کو وہ اپنے والد کی یاد میں بہ طور عطیہ دے چکی ہیں، جو خود کے عجائب گھر کے بانی تھے۔[1] اپریل 1955ء میں وہ اپنے 600 آرکڈوں کے مجموعے کو بیل آئیل کنزرویٹری کے حوالے کر چکی ہیں، جس کے بعد اور جس کی وجہ سے وہ 6 اپریل 1955ء سے ان کے اعزاز میں ان کے نام پر موسوم کر دی گئی۔[2] ان کے کئی نادر و نایاب آرکڈ برطانیہ کے دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے ہیں۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ museum record at DIA
- ↑ "Anna Scripps Whitcomb Conservatory"۔ Belle Isle Conservancy۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-17
- ↑ Austin، Dan۔ "Anna Scripps Whitcomb Conservatory"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-22