اینٹونیو گرامسکی ( Antonio Gramsci) اطالوی ادیب، بائیں بازو کے نظریہ دان، اٹلی کی کمیونسٹ پارٹی کے بنیاد گزار، فلسفی، عمرانیات دان اور ماہر لسانیات ۔۔۔۔۔ 22 جنوری 1891ء میں سردینا میں پیدا ھوئے اور 27 اپریل 1937ء میں صحت کی خرابی کے سبب جیل سے رہائی سے کچھ دن بعد فوت ہو گئے۔ ان کو اٹلی کے فاشسٹ آمر موسیلینی نے پابند سلاسل کر دیا تھا۔ انھون نے اپنی تحریروں میں یورپ کی ثقافت اور سیاسی حوالے سے کہا تھا کہ " سرمایہ دارانہ معاشرے میں ریاست ثقافتی اداروں پر طاقت کے ذریعے قبصہ کرتی ہیں "۔ گرامسکی کے اصل موضوعات، بورژوا ثقافتی یک جہتی، تعلیم اور دانشوار، ریاست اور شہری معاشرہ، تاریخیت ،اکنامک ازم اور نقد مادیت پر جم کر لکھا۔ انھوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد، ۔۔ "یورو کمیونزم" کا نظریہ پیش کیا۔ 1947ء میں ان کے جیل سے لکھے ھوئے خطوط کا مجموعہ اور 1971ء میں ان کی یاداشتوں کا مجموعہ، " زندان کی یاداشتیں " (Prison Notebook) شائع ھوئیں۔



اس مضمون کو مزید توجہ کی ضرورت ہے

  • اگر دوسرے وکیپیڈیا پر اس عنوان کا مضمون موجود ہے تو اس صفحے کا ربط دوسری زبان کے وکی سے لگانے کی ضرورت ہے۔
  • اگر بڑے پیراگراف موجود ہیں تو ان کو مناسب سرخیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اس صفحے میں مناسب زمرہ بندی کی ضرورت ہے۔بہتر ہے کہ اگر اس صفحے کا انگریزی صفحہ موجود ہے تو اس کے زمرہ جات نقل و چسپاں کر دئیے جائیں۔

اس کے بعد اس سانچہ کو ہٹا دیا جائے۔