اینٹی فلرٹ کلب
اینٹی فلرٹ کلب (انگریزی: Anti-Flirt Club) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک کلب تھا جو 1920ء کے دہے کے ابتدائی سالوں میں واشنگٹن ڈی سی میں فعال تھا۔[1] اس کلب کا مقصد یہ تھا کہ جواں سال عورتوں اور لڑکیوں کا تحفظ کیا جائے جو کاروں میں سوار مردوں کی ناچاقی توجہ کا مرکز بن چکی تھی۔ اینٹی فلرٹ کلب نے ایک "مخالف فلرٹنگ" ہفتے کا اہتمام کیا جو 4 مارچ 1923ء کو شروع ہوا۔[2][3] [4]
کلب کے چند سلسلہ وار اصول و ضوابط تھے جو سنجیدہ اور باعمل مشورے کے طور پر سمجھے جانے چاہیے تھے۔ وہ اس طرح تھے:[5]
- فلرٹ نہ کریں: جو جلد بازی میں فلرٹ کرتے ہیں وہ اکثر فرصت میں تاسف کرتے ہیں۔
- ایسے کار بانوں کی گاڑیوں میں سفر نہ کریں جو فلرٹ کرتے ہیں — یہ لوگ محض آپ کو چہل قدمی سے بچانے کے لیے سواری نہیں فراہم کرتے۔
- اپنی آنکھوں کو گھورنے کے کام میں مت ڈالیے، یہ اس سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں۔
- ان آدمی کے ساتھ مت جایئے جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کسی بال نوچنے والی لڑائی کا حصہ بنیں۔
- آنکھ مت ماریے، ایک کی آنکھ کا پھڑکنا دوسرے کی آنکھ کے آنسو کا سبب بن سکتا ہے۔
- فلرٹ کنندہ اجنبیوں پر مت ہنسیے، انھیں ان لوگوں کے لیے بچا کر رکھیے جنہیں آپ جانتے ہیں۔
- کئی مردوں پر دار و گیر کی کوشش نہ کریں، کئی کے ساتھ فلرٹ کرنے سے آپ اپنے چہیتے کو کھو دیں گی۔
اسی طرح سے کچھ اور اصول بھی تھے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Scholz، Sally J. (2000)۔ "Catcalls and Military Strategy"۔ بہ Presler، Judith؛ Scholz، Sally J. (مدیران)۔ Peacemaking: Lessons from the Past, Visions for the Future۔ Rodopi۔ ISBN:90-420-1562-4
- ↑ Ghai، Gail (1985)۔ "Driving Home"۔ The Women's Review of Books۔ Old City Publishing, Inc.۔ ج 2 شمارہ 12: 16۔ DOI:10.2307/4019732
- ↑ Kramarae، Cheris؛ Treichler، Paula A.؛ Russo، Ann (1992)۔ Amazons, Bluestockings and Crones: A Feminist Dictionary۔ Pandora۔ ISBN:0-04-440863-3
- ↑ "Washington girls have organized to protect selves from unwelcome advances"۔ Lowell Sun۔ 6 مارچ 1923
- ↑ "10 GIRLS START WAR'S ON AUTO INVITATION"۔ Washington Post۔ 28 مارچ 1923۔ 2012-10-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-16
بیرونی روابط
ترمیم- Shorpy, History in HD retrieved 25 October 2008
- Don't Undress Me With Your Eyes - Ghosts of DC blog post about the club