بائبل کے عہد نامہ جدید کی وہ کتب یا صحائف جن کو اوائل میں مختلف فرقوں کے سرکردہ پادری مقدس نہیں مانتے تھے۔ گو بعد میں اُن کو تقدس کا درجہ دے دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ صحائف عبرانی زبان میں نہیں ملتے تھے۔ بلکہ ابتداً یونانی زبان میں تحریر کیے گئے تھے۔ ان کی تعداد بہت تھی لیکن جو صحائف مقدس تسلیم کیے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

پولوس کا مراسلہ عبرانیوں کے نام، مقدس جیمز کا مراسلہ، مقدس پطرس کا دوسرا مراسلہ، یوحنا کا دوسرا، تیسرا مراسلہ، مقدس جودی کا مراسلہ اور یوحنا کا مکاشفہ، یہ تمام صحائف اب انجیل کے جزء ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم