اینڈی روبن اینڈروئیڈ انکارپوریشن کا شریک بانی تھا۔ اینڈی نے 2005 میں کمپنی کو گوگل کے ہاتھوں فروخت کر دیا اور خود گوگل میں ہی 2013 تک اینڈروئیڈ پر کام کرتا رہا۔ 2013 میں وہ گوگل کا ہی ایک اور پروجیکٹ کرنے لگا مگر 2014 میں اس نے کمپنی کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ پلے گراؤنڈ گلوبل کے نام سے ٹیک انکوبیٹر چلانے لگا، اس کے ساتھ ساتھ وہ بظاہر سمارٹ فون پر بھی کام کرتا رہا۔
اینڈی روبن کے بارے میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس نے ایک نئی کمپنی Essential Products Inc. بنائی ہے۔ جلد ہی یہ کمپنی کنزیومر ہارڈ وئیر پراڈکٹ لانچ کرے گی۔ ان پراڈکٹس میں ایک سمارٹ فون اور ایک سمارٹ ہوم بھی شامل ہوگا۔[1]
ویکی ذخائر پر اینڈی روبن
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |