دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈ یشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (48) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا ترمیم

یہ دوا بہت تیز اور نشیلی ہے، یہ کیکسیکو کی ایک و ناسپتی سے جس کا نام ایگے وامریکنا ہے، تیار کی جاتی ہے اس کا مقامی نام میگوے ہے اور یہ وہاں کا قومی مشروب ہے وہاں کے لوگ اسے پی اوٹ بھی کہتے ہیں، یہ دوا دل کو کمزور بناتی ہے، پاگل پن پیدا کرتی ہے اس کا سب سے حیرت انگیز اثر کان کے اعصاب پر ہے، اس کے مطابق پیانو بجاتے وقت مریض یہ محسوس کرتا ہے کہ راگ بہت سے رنگوں سے گھرا ہوا ہے اور وہی رنگ موسیقی کی تال کے ساتھ تھرک رہے ہیں (ہومیو پیتھک ورلڈ ) یہ دوا ایک ایسا نشہ لاتی ہے، جس کے باعث مریض حیرت انگیز چیزیں دیکھتا ہے، اسے عجیب و غریب رنگ دکھائی دینے لگتے ہیں، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس کی جسمانی قوت بڑھ گئی ہے، اسے غیر معمولی لمبائی چوڑائی والے بدصورت چہرے دکھائی دیتے ہیں۔ دل اور پھیپھڑوں کو تقویت بخشتی ہے، ہسٹیریا اور بے خوابی میں بھی مفید ہے دماغی کمزوری، آدھے سر کا درد اور ہذیان (بکواس ) وہم، طرح طرح کی رنگے ن چیزیں دکھائی دیں، حرکت کے مرکزوں میں تعاون کی کمی، پٹھوں میں زبردست کمزوری، گھٹنے کی چوڑی ہڈی کا رد عمل بڑھ جاتا ہے، نچلے دھڑ کا فالج۔ ذہن :۔ وقت کے بارے میں اندازہ بگڑ جاتا ہے، لفظوں کی ادائے گی مشکل ہو جاتی ہے، دوسروں پر شبہ و غصّہ کرے، بہت دیر میں مطمن ہو۔

سر :۔ ترمیم

سر درد اور اس کے ساتھ بینائی میں ابتری، بہت چمکدار متحرک اور رنگین چیزیں دکھائی دیں، وقت مشکل سے گزرتا ہے۔ اس سے طبیعت بگڑجاتی ہے، آنکھ کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں۔ سر میں چکر آتا ہے۔ دماغی میں تکان آتی ہے، طرح طرح کے رنگ دکھائی دیں، معمولی آواز بھی بڑھ چڑھ کر سنائی دے۔

طاقت :۔ ترمیم

مدد ٹنکچر۔

تعلقات :۔ ترمیم

مقابلہ کریں، اگاوے، انہیلونیم کا نشہ کنیا بس انڈیکا اور اونا نتھی سے ملتا جلتا ہے۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا