ایوان اقبال
ایوان اقبال کمپلیکس لاہور میں تعمیر شدہ یادگاری عمارت ہے جو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کی شناخت کے طور پر تعمیر کی گئی۔ یہ عمارت علامہ کے فلسفہ اور امت کے اتحاد کی خاطر سوچ کے اعتراف میں اقبال اکیڈمی کی جانب سے فراہم کیے گئے سرمائے سے تعمیر کی گئی، اس یادگار کا مقصد اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اقبال اکیڈمی کے مختلف منصوبہ جات کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنا ہے۔ فلسفہ خودی بارے ایوان اقبال میں منعقد ہونے والی تقاریب، نمائشیں اور ہمہ وقت دستیاب علمی وسائل نہ صرف عظیم شاعر کے فلسفے کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ یہ زائرین کے لیے نئی سوچ کے پردے بھی وا کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں ایک اندازے کے مطابق اس ایوان میں عوام اور علمی حلقوں کی دلچسپی سے ثابت ہوا ہے کہ نہ صرف یہ یادگار اپنے بلکہ دوسرے کئی منصوبوں کے لیے بھی سرمایہ اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ایوان اقبال کمپلیکس 1997ء میں مکمل ہوا اور اس کی تعمیر پر 417 ملین پاکستانی روپے خرچ ہوئے۔ یہ عمارت 13 سال کے عرصے میں مکمل ہوئی۔ اس یادگار کی تعمیر میں کئی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اپنا حصہ ڈالا۔
اس کمپلیکس میں مندرجہ ذیل سہولیات دستیاب ہیں :
25% حصے پر
ترمیم- تین مینار جن کی کل 27 منزلیں ہیں، یہ مینار ایک دوسرے سے سیڑھیوں اور چار خودکار مشینوں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔
- ایک کانفرنس سینٹر، جس میں 1050 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں تمام صوتی و تصویری سہولیات میسر ہیں۔
- دو نمائشی ہال۔
- ایک بینکویٹ ہال۔
- چار کمیٹی روم، جن میں سے ایک تمام تر جدید صوتی و تصویری سہولیات سے مزین ہے۔
- چار مہمان خانے۔
- انتہائی اہم شخصیات کے لیے کمرہ جات۔
- تمام کانفرنس سینٹروں کے ارد گرد ملک کے مشہور مصوروں اور فنکاروں کے شہ پاروں سے مزین آرٹ گیلریاں۔
- ایک سروس لفٹ۔
- ایوان اقبال کے عملے کے لیے علاحدہ سے تعمیر شدہ رہائشی بلاک۔
- زیر زمین تعمیر شدہ پارکنگ، جس میں بیک وقت 145 موٹر کاریں اور 250 موٹر سائیکل پارک کیے جا سکتے ہیں۔ [حوالہ درکار]
75% حصے پر
ترمیم%25 تعمیر شدہ علاقے کے علاوہ بچ رہنے والا علاقہ روایتی طور پر سجایا گیا ہے، اس علاقے میں 17 آبشاریں، 15 فوارے اور مختلف اقسام کے پھولوں اور پھلوں کے باغات تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہر باغ کی خاصیت یہاں پر تعمیر شدہ ایک مرکزی فوارہ ہے جس کے ارد گرد تقریباً چار آبشاریں تعمیر ہیں۔ اسی کمپلیکس میں ملک کے مشہور لسانی تعلیمی ادارے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے مقامی حصے کی شاخ بھی قائم کی گئی ہے۔