ایوگاڈرو مستقل
ایوگاڈرو مستقل یا ایوگاڈرو عدد (انگریزی: Avogadro constant) ایک متناسبی مستقل ہے۔ جو کسی نمونے میں ذرات کی تعداد (عام طور پر سالمات ، جواہر اور آئنز) اور اس نمونے میں مادے کی مقدار سے متعلق ہے۔ بین اقوامی نظام اکائیات میں اس کی اکائی معکوس مول (reciprocal mole) ہے۔ جسے mol−1 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اور اس کی عددی قیمت کو NA سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جو یہ ہے۔
NA = 6.02214076×1023 mol−1
اس کا نام ایک اطالوی سائنس دان امیڈیو ایوگاڈرو(Amedeo Avogadro) کے نام پہ رکھا گیا ہے۔
ایوگاڈرو مستقل کی عددی قیمت کو معکوس مول سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس بے بُعد عدد کو ایوگاڈرو مستقل یا ایوگاڈرو عدد کہتے ہیں۔ جسے بعض اوقات N یا N0 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ایک مول میں ذرات کی کل تعداد:
NA = 6.02214076×1023 mol−1