ایپل اسکرپٹ ایڈیٹر
ایپل اسکرپٹ ایڈیٹر (انگریزی: AppleScript Editor)میک او ایس اور کلاسک میک او ایس کے لیے ایپل اسکرپٹ کا کوڈ ایڈیٹر ہے۔
AppleScript Editor running on OS X Yosemite | |
تیار کردہ | ایپل انکارپوریشن |
---|---|
مستحکم اشاعت | 2.11 / اگست 18، 2018[1] |
آپریٹنگ سسٹم | Classic Mac OS، میک او ایس |
صنف | Source code editor |
اجازت نامہ | ملکیتی سافٹ ویئر |
ویب سائٹ | developer |
ایپل اسکرپٹ ایڈیٹر میں بنیادی ڈی بگنگ کی سہولت موجود ہوتی ہے اور اسے سادہ ٹیکسٹ (۔applescript)، کمپائلڈ اسکرپٹ (۔scpt)، اسکرپٹ بنڈل (۔scptd) اور بطور ایپلیکیشن (۔app) محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ایپل اسکرپٹ ایڈیٹر میں اسکرپٹ ڈکشنری بھی موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے صارف کمپیوٹر میں انسٹال شدہ ایپلیکیشن کے کمانڈ اور اسکرپٹنگ کلاسیس کو بآسانی دیکھ سکتا ہے۔
میک او ایس ایکس 10.3 سے قبل اسکرپٹ ایڈیٹر کو کاربون میں ڈولپ کیا گیا تھا۔ 10.3 میں کوکوا کو استعمال کرتے ہوئے ایک نیا اسکرپٹ ایڈیٹر ڈولپ کیا گیا۔ میک او ایس 6۔10 سے میک او ایس 10۔10 تک اس کا نام ایپل اسکرپٹ ایڈیٹر تھا جو 2014ء میں بدل کر اسکرپٹ ایڈیٹر کر دیا گیا۔ چونکہ اس میں جاوا اسکرپٹ فار آٹو میشن کو متعارف کرایا گیا ہے لہذا اس کا نام بدلنا ضروری ہو گیا تھا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "OS X 10.10 Yosemite release date"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-16[مردہ ربط]