شریک شب
شریک شب یا ایک رات کی صحبت (انگریزی: One-night stand) فقط ایک رات کے جنسی عمل کا عہد و پیمان ہے اور اس رات کے گزرنے کے بعد مستقبل میں اس طرح کے تعلقات کی امید نہیں رہتی۔ شریک شب کے درمیان میں عموماً کوئی جذباتی وابستگی نہیں رہتی۔ یہ دونوں محض ایک رات کے لیے جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں۔[1]
وجوہات
ترمیمایک رات کی صحبت کی متعدد وجوہات ہیں۔ یہ مکمل طور پر شرکائے شب پر منحصر ہے کہ وہ کن بنیادوں پر ایک دوسرے کی جنسی تسکین کے لیے راضی ہوئے ہیں۔ اس قسم کے عارضی تعلقات عموماً نوجوان جوڑوں کا جنسیت کے تئیں تجسس، نا آسودہ افراد کا بغیر کسی عہد و پیمان یا طویل مدتی بندھن، اپنی جنسی و شہوانی آسودگی کو پورا کرنے نیز شادی شدہ مرد یا عورت کا اپنی شادی شدہ زندگی کو متاثر کیے بغیر غیر زوجی جنسی تعلق کا تجربہ کرنے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔ شریک شب پہلے سے طے شدہ طریقے سے بھی ہوتا ہے جس میں ایک ساتھی دوسرے کو جنسی عمل کے لیے ابھارتا ہے۔
مزید تعلقات
ترمیمشب گزرنے کے بعد عموماً تعلقات برقرار نہیں رہتے:
” | پہلی ہی ملاقات پر جنسی عمل میں شریک ہونا جان لیوا ہو سکتا ہے، وہیں دوسری طرف بہت سے خوش و خرم جوڑے پہلی ملاقات میں جنسی عمل کے رواج کو نظر انداز کرتے ہیں اور برسوں رشتہ میں منسلک رہتے ہیں۔[2] | “ |
ایک رات کی صحبت کے برخلاف اگر کوئی فرد جنسی عمل کو برقرار رکھتا ہے تو وہ عام جنسی تعلق کہلاتا ہے۔[3][4][5] ایسے رشتہ کو مفادات والی دوستی سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Jeffrey S. Turner, American Families in Crisis: A Reference Handbook (2009), p. 47.
- ↑ Laura Berman, It's Not Him, It's You!: How to Take Charge of Your Life and Create the Love and Intimacy You Deserve (2010), p. 132.
- ↑ Casual Sex, Explained (and Defined) — The Good Men Project Magazine. Goodmenproject.com (2010-08-04). Retrieved on 2011-04-28.
- ↑ Casual Sex آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ avert.org (Error: unknown archive URL). Avert.org (2005-12-11). Retrieved on 2011-04-28.
- ↑ Casual sex in college. Generally Thinking. Retrieved on 2011-04-28.