ایک چابی ہے پڑوس میں Aek Chabhi Hai Padoss Mein

ایک چابی ہے پڑوس میں
فائل:Achpm.jpg
اشتہاری پوسٹر
نوعیت
تخلیق کار
بنیاد"
تحریر
  • آنند وردھان
  • ایلا بیدی دتہ * ارشد سید
ہدایات
  • سدھارت سین گپتا
  • تگمانشو دھولیا *گوتم جوگلیکر
نمایاں اداکارملاحظہ فرمائیں کرداروں کی فہرست
افتتاحی تھیمایک چابی ہے پڑوس میں
موسیقارپریش اجے
نشربھارت
زبانہندی
اقساط72
تیاری
عملی پیشکشسریندر ملہوترا
فلم ساز
مقامچاندی والی اسٹوڈیو ممبئی <
کیمرا ترتیبMulti-camera
دورانیہ20 منٹ
پروڈکشن ادارہNeela Tele Films
تقسیم کارTaurus Video
نشریات
چینلاسٹار ٹی وی
تصویری قسم
25 نومبر 2006ء (2006ء-11-25) – 25 جولائی 2008 (2008-07-25)
بیرونی روابط
ویب سائٹ

ایک چابی ہے پڑوس میں ، بھارتی چینل اسٹار پلس پر سال 2006ء تا 2008ء کے دوران چلنے والا ایک ڈراما سیریل ہے۔

تعارف ترمیم

ایک چابی ہے پڑوس کہانی ہے الہ آباد میں واقع ایک محلہ کلنل گنج (کالوینل گنج Colonelgunj ) کے باسیوں کی زندگیوں کی، جو مختلف مذاہب اور مختلف طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آپس میں پیار محبت، امن اور ہم آہنگی سے مل جل کررہتے ہیں اور ساتھ ہی وہ روزمرہ کی آزمائش اور زندگی کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

ڈرامے کا ہیرو مرکزی کردار سندیپ (ورون بڈولا) ایک پڑھا لکھا سمجھدار لڑکا ہے جو محلہ کے لوگوں کا ان کے کاموں اور ان کی مشکلات میں ساتھ دیتا ہے، سندیپ یتیم ہے اور محلہ کے پنڈت شُکلا جی نے اسے اپنا بیٹا بنایا ہوا ہے۔ ڈراما کی مرکزی ہیروئن، اُرمی (سوہاسی دھامی) مہتا فیملی کی سب سے بڑی بیٹی ہے، جو کالج میں پڑھتی ہے اور رومانوی مزاج رکھتی ہے، وہ سندیپ سے موسیقی کی کلاس لیتی ہے اور دل کی گہرائیوں سے سندیپ کو پسند بھی کرتی ہے۔ ڈرامے میں چار اہم کردار اور ہیں راہول، ہری، مشتاق اورجُگلے، جو محلے کے کھلنڈر اور ویلے لڑکے ہیں، آوارہ گردی، کھیل کود، فلموں، کے علاوہ ان چاروں میں ایک بات یکساں ہے کہ یہ چاروں اُرمی کو پسند کرتے ہیں۔ دیگر کرداروں میں محلہ کے گھرانوں کے لوگ، دکان دار اور مختلف سادہ اور حقیقی کردار شامل ہیں اور ڈراما کا پلاٹ انہی کرداروں کی زندگی کے گرد گھومتا ہے۔

اداکار و کردار ترمیم

مرکزی اداکار ترمیم

ساتھی کردار ترمیم

مہمان اداکار ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم