ای ریڈر
(ای بک ریڈر سے رجوع مکرر)
ای بک ریڈر (انگریزی: eBook reader، ترجمہ: برقی کتاب کا قاری) یا ای بک ڈیوائس (انگریزی: eBook Device، ترجمہ: برقی کتاب کا آلہ) ایک ایسا آلہ ہے جو برقی کتب کی نمود کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ خاص اسی مقصد کے لیے تیار کردہ آلہ ہو سکتا ہے یا اس کے علاوہ دوسرے کاموں کے لیے بھی قابل استعمال ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ ایک نووارد اصطلاح ہے اس لیے ماہرین اردو نے اس کا کوئی نعم البدل متعارف نہیں کروایا۔