اے سی موٹر ایک ایسی موٹر ہوتی ہے جو اے سی برقی رو پر کام کرتی ہے۔ اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ باہر والا حصہ برقی کوائلوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کی مدد سے ایک ایسا مقناطیسی میدان بنتا ہے جو ہر وقت گھومتا رہتا ہے۔ اندر والا حصہ ایک روٹر یا بیلن ہوتا ہے جو ایک شافٹ سے منسلک وزن کر گھوماتا ہے۔
اے سی موٹروں کو ان میں استعمال ہونے والے بیلن کی بنیاد پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

سنکرونس موٹریں ان کی گھمنے کی رفتار برقی رو کے تعدد کے عین برابر یا پھر اس کا کوئی عددی حاصل تقسیم ہوتی ہے۔ بیلن میں یا تو مستقل مقناطیس استعمال ہوتا ہے یا پر یہ ایک کوائل پر مشتمل ہوتا ہے جسے ایک گھس انگوٹھی (Slip Ring) سے ڈی سی برقی رو دی جادی ہے۔

انڈکشن موٹریں یہ موٹریں ہمیشہ برقی سپلائی کے تعدد سے کم رفتار سے گھومتی ہیں۔ ان کے بیلن میں نہ تو بوئی مستقل مقناطیس ہوتا ہے اور نہ ہی اسے کو باہر سے سپلائی دے کر برقی مقناطیس بناتے ہیں بلکہ یہ انڈکسن کے اصول سے خود ہی مقناطیس بن جاتا ہے۔ اس کی وجہ وہ بیرونی مقناطیسی میدان ہوتا ہے جو باہر والی کوائلیں بناتی ہیں۔

current.

تاریخی پس منظر

ترمیم

سن 1982 میں ایک سرب موجد نکولا ٹیسلا نے یہ اصول دریافت کیا کہ اے سی برقی رو کو استعمال کرتے ہوئے ہم ایسا مقناطیسی میدان بنا سکتے ہیں جو ہر وقت گھومتا رہے۔ اس مقناطیسی میدان کا عمل بالکل ایسا ہی ہو گا جس طرح کہ ایک گھومتے ہوئے مقناطیس کا ہوتا ہے۔ اس کی یہی دریافت اے سی موٹر کی ایجاد میں کار فرما ہے۔ اس سے قبل ڈی سی موٹریں ہی استعمال ہوتی تھیں۔ لیکن ڈی سی موٹروں میں قباحت یہ تھی کہ ان میں کاربن برش استعمال کرنا پڑتے تھے۔ کاربن برش اس لیے استعمال کرنا ضروی تھا کہ موٹر میں مقناطیسی میدان بنانے وانی کوائلوں میں کرنٹ کی سمت اس وقت تبدیل کر دی جائے جب یہ مقناطیسی میدان میں اس مقام پر ہو جہاں مقناطیسی میدان کی دھکیلنے کی قوت کم ہو جاتی ہے۔ یہ کاربن برش وقت کے ساتھ گھس جاتے ہیں اور ان کو تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جب کرنٹ کی سمت تبدیل ہوتی ہے اس وقت شعلے بھی نکلتے ہیں جو کوائل میں کرنٹ میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوتے ہیں (گرائنڈر مشین کی موٹر ڈی سی ہوتی ہے اس لیے اس میں اس مسائل کا سامنا اکثر کرنا پڑتا ہے
اس لیے ٹیسلا نے اس تحقیق کا بیڑا اٹھایا کا کوائل میں مقناطیسی میدان کی سمت کو بغیر اس کے کنکشن تبدیل کیے ' بدلا جا سکے۔ اس طرح کئی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ چنانچہ اے سی مشین کی ایجاد نے ایک انقلاب بپا کر دیا اور اب ہر طرف اے سی موٹروں کی اجارہ داری ہے

لہرئے دار برقی رو ہر کوائل میں ایک مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہے۔ ایک کوائل کا مقناطیس اس کوائل کی سیدھ میں برقی رو کے لحاظ سے کم و بیش ہوتا رہتا ہے اور ساتھ ہی اپنی سمت بھی تبدیل کرتا جاتا ہے(نیلے رنگ میں)۔ تینوں کوائلوں کے مقناطیسی میدان سمتی طریقہ سے جمع(Vector Addition) ہوتے ہیں
تینوں مقتاطیسی میدان کا حاصل ایک سمتیا (حاصل سمتیا) آتا ہے جو دائرے میں مسلسل گھومتا رہتا ہے ۔

تھری فیز اے سی انڈکشن میٹر

ترمیم
ایک تھری فیز اے سی موٹر، اس کی طاقت ایک ہارس پاور یا 764واٹ ہےThree phase AC induction motors rated 1 Hp (746 W) and 25 W (left)، with smaller motors from CD player, toy and CD/DVD drive reader head traverse. (9V battery shown, at bottom center, for size comparison.)

مزید دیکھیے

ترمیم

سانچہ:Electric motor

حوالہ جات

ترمیم