ا سے اردو محاورے
اردو ادب میں ا سے مندرجہ ذیل محاورے موجود ہیں۔
- اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
- اپنا الو سیدھا کرنا
- اپنا رکھ پرایا چکھ
- اپنا عیب بھی ہنر معلوم ہوتا ہے۔
- اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے۔
- اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارنا
- اپنے منہ میاں مٹھو
- اشرفیاں لٹیں کوئلوں پر مہر
- اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑتا
- اللہ ملائے جوڑی، ایک اندھا ایک کوڑھی۔
- الٹے بانس بریلی کو لے جانا۔
- اقرار جرم اصلاح جرم
- اندھا بانٹے ریوڑی اپنوں کو
- اندھوں میں کانا راجا۔
- اندھیر نگری چوپٹ راج
- اونٹ کے منہ میں زیرہ
- ایک انار سو بیمار
- ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں
- ایک تھیلی کے چٹّے بٹّے
- ایک چپ، سو سکھ
- ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں
- ایتر کے گھر تیتر
- اینٹ کا جواب پتھر