بئرالارواح
بئرالارواح (انگریزی:Well of Souls) جسے حفرة النفوس ، كهف الأرواح بھی کہا جاتا ہے، اسرائیل کے شہر یروشلم میں واقع قبۃ الصخرہ کی بنیادوں کے نیچے ایک ایسی غار ہے جس کا کچھ حصہ قدرتی اور کچھ انسانی بنایا ہوا ہے۔[1] یہ غار یہودیت اور عیسائیت میں بھی صلیبی جنگوں کے زمانے سے مقدس ترین سمجھی جاتی ہے۔[2] بئرالارواح کی وجہ تسمیہ قرون وسطی کا ایک افسانہ ہے جس کے مطابق قیامت کی منتظر ارواح سے یہاں بات کی جا سکتی ہے یا ان کو سنا جا سکتا ہے۔[3]اس نام سے مراد اسی غار کے اندر میں ایک اور تہ خانہ یا گپھا بھی لی جاتی ہے جو اس سے مزید نیچے واقع ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Ritmeyer, Leen (1998), "The Ark of the Covenant: Where It Stood in Solomon's Temple"; In: Ritmeyer, Leen and Kathleen Ritmeyer, Secrets of Jerusalem's Temple Mount, واشنگٹن ڈی سی: Biblical Archaeology Society, pp. 91-110.
- ↑ Ritmeyer, Kathleen (1 جنوری 2006). Secrets of Jerusalem's Temple Mount (انگریزی میں). Biblical Archaeology Society. p. 104. ISBN:9781880317860.
- ↑ Prag, Kay (2002), Israel & the Palestinian Territories (Series: Blue Guides); London: A&C Black, p. 125.
- ↑ "The Mysterious Well of Souls, the Holy of Holies"۔ Tourists in Israel۔ 4 ستمبر 2016۔ 2019-01-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-06