بائیں ہاتھ والوں کا دن
13 اگست کولیفٹ ہینڈرس انٹرنیشنل نامی تنظیم کی جانب سے بائیں ہاتھ والوں کا عالمی دن قرار دیا گیا گیا ہے۔ اس دن کو سب سے پہلے 13 اگست 1976ء میں منایا گیا تھا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، اس کا مقصد ان تکالیف کی یاد کو تازہ کرنا ہے جسے بائیں ہاتھ والے افراد دنیا میں پہلے جھیلتے آئے ہیں۔ یہ جشن ہے ان باتوں کے فرق کا جسے دنیا کی تقریبًا دس فی صد آبادی اپنی انفرادیت کے سبب اپنے درمیان پاتی ہے۔ آج بھی کئی بائیں ہاتھ والے افراد خلافِ فطرت جاکر دائیں ہاتھ والوں کے آلات اور طرز زندگی اپنانے پر مجبور ہیں
بین الاقوامی بائیں ہاتھ والوں کا دن | |
---|---|
بائیں ہاتھ والوں کا دن، 2001 | |
تاریخ | 13 اگست |
تکرار | سالانہ |
سنجیدگی کا ایک پہلو بائیں ہاتھوں کے بچوں کی خصوصی ضروریات کی تکمیل ہے جو اپنے ہم عمر دائیں ہاتھ والے بچوں کے بیچ خود کو مختلف اور اجنی جیسا پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نامعلوم وجوہ کے سبب بائیں ہاتھ والے افراد میں آگے چل کر شیزوفرینیا سے متاثر ہونے کا رجحان دائیں ہاتھ والوں سے کہیں زیادہ ہے۔[1]
تاریخ
ترمیمحالانکہ کئی بائیں ہاتھ والوں کی جانب سے 13 اگست کو ہر سال مخصوص دن کے طور 1976ء سے منایا جاتا رہا ہے، ان بائیں ہاتھ والوں کے دن منانے کا کلب (Left-Hander's Day Club) اگست 13، 1996ء میں بنایا گیا تھا۔[2] اس سالانہ جشن کا مقصد کچھ خاص لوگوں کی کامیابیوں اور بائیں ہاتھ کے ہونے کے فوائد اور مضرتوں سے واقف کرانا ہے۔[3]
عالمی واقفیت
ترمیمبائیں ہاتھ والوں کا دن اب عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اکیلے برطانیہ میں اس دن جڑے اہم تقاریب منعقد ہوئے ہیں۔ ان تقاریب کا مقصد بائیں ہاتھ والوں کی تخلیقی صلاحیتوں، ماحولیاتی وابستگی سے جڑے بدلاؤ کو اپنانے اور کھیل کے شعبے میں کامیابی کو بطور خاص دکھایا گیا۔ [حوالہ درکار]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Left-handed people more likely to have psychotic disorders such as schizophrenia: Yale Study"۔ Yale۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2015
- ↑ "Left-Handers Day - History and How to Celebrate"۔ Left-Handed Portal۔ History of Left-Hander's Day۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2014
- ↑ "Left-Hander's Day"۔ Punchbowl۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2014
مزید پڑھیے
ترمیم- Adrian Flatt (اکتوبر 1999)۔ "The sinister handed"۔ FRCS BUMC Proceedings۔ 12 (4): 267–271۔ 22 نومبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2014 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ baylorhealth.edu (Error: unknown archive URL)
- Bill O'Brian (13 اگست 2006)۔ "For One Minority, a Bias That's Just So Not Right"۔ واشنگٹن پوسٹ۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2014
خارجی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر بائیں ہاتھ والوں عالمی کا دن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- بائیں ہاتھ کے مشاہیرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ indiana.edu (Error: unknown archive URL)
- بائیں ہاتھ والوں کی ویب گاہ
- بائیں ہاتھ والوں کی انجمن، بھارت
- بائیں ہاتھ والوں کی آسٹریلیائی ویب گاہ