حضرت بابا میاں چنوں (رحمۃ اللہ علیہ) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ڈاکو تھے جو حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ان کے ہاتھ پر بیعت ہوئے اور یوں ان کی زندگی کی کایا پلٹ گئی۔


اللہ اللہ کرنے سے اللہ نہ ملے

اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں





ضرت صاحب نے ان کو دعوت وتبلیغ کا کام سونپا ۔ پھر حضرت بابا میاں چنوں کی تبلیغ دین سے یہ سر زمین جہاں کفر اور شرک کا غلبہ تھا توحید پرستوں کی آماجگاہ بن گئی آج بھی لوگ ان کے مزار پر جاتے ہیں اور انتہائی عزت و تکریم سے ان کا تذکرہ کرتے ہیں ۔