بابونہ المانی تارا پھول (Asteraceae) کے خاندان سے تعلق رکھنے والا یک سالہ پودا (Annual plant) ہے۔ طب میں کئی امراض کے علاج میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔ اسے بابونہ المانی کہنے کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کا تعلق المان یعنی جرمنی سے ہے۔ انگریزی میں اسے German chamomil کہتے ہیں۔