ویکیپیڈیا:بابِ معاشیات و تجارت میں مضمون لکھیں
(بابِ معاشیات و تجارت میں مضمون لکھیں سے رجوع مکرر)
یہ مضمون معاشیات و تجارت و مالیات و نظامت سے متعلق مضامین لکھنے کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔ اگر آپ ویکیپیڈیا پر بالکل نئے ہیں تو پہلے معاونت کے صفحہ سے رجوع کریں۔ یہاں کام ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر نہیں ہو سکتا مگر یہ ضروری ہے کہ ہم ایک معیار کے ساتھ کام کریں۔ اس سلسلے میں کچھ گذارشات یہ ہیں۔
- نیا مضمون لکھنے سے پہلے تلاش کے خانے میں تلاش کریں۔ شاید اس موضوع پر پہلے ہی کچھ لکھا جا چکا ہو۔
- اگرچہ حتیٰ الامکان کوشش کی جائے گی کہ انگریزی ناموں سے بھی صفحات بنائے جائیں جو اردو نام کے صفحے کی طرف رجوعِ مکرر (Redirect) کرے پھر بھی اگر آپ انگریزی نام سے اردو متبادل دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے انگریزی کے اردو متبادل سے رجوع کر کے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس کا اردو متبادل کیا ہے شاید اس نام سے صفحہ بنا ہوا ہو۔
- ہر مضمون کسی نہ کسی مناسب زمرہ (Category) میں شامل ہوگا۔ زمرے دیکھنے کے لیے آپ بابِ معاشیات و تجارت پر جا سکتے ہیں جہاں تمام متعلقہ زمرے دیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ ان زمروں کے ذیلی زمرے بھی ہیں۔
- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نئے زمرے کی ضرورت ہے تو اسے بنا کر مناسب طور پر معاشیات، تجارت، مالیات یا نظامت میں سے کم از کم ایک زمرے میں رکھ دیں۔ کوشش کریں کہ اس کا انگریزی متبادل بھی درج کیا جائے جیسا پہلے زمروں میں کیا گیا ہے۔
- مواد (Data) دینے کے ساتھ ساتھ اس کا معیاری حوالہ مع تاریخ درج کرنے کی کوشش کریں۔
- آپ دوسری زبانوں کے ویکیپیڈیا سے ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔
- اگر مضمون دوسری زبانوں کے ویکیپیڈیا میں بھی لکھا ہوا ہے تو ان کے روابط بھی عمومی طریقہ سے دینے کی کوشش کریں۔
- حقوق ادبیہ کا خاص خیال رکھیں۔ بلااجازت ایسا کام داخل نہ کیجیۓ جسکا حق ِطبع و نشر محفوظ ہو!
- ان مضامین میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے۔ اختلاف کی صورت میں متعلقہ مضمون کے تبادلہ خیالات کے صفحہ پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوالات ہوں تو اس صفحہ کے تبادلۂ خیال پر درج کریں یا کسی بھی منتظم سے رابطہ کریں۔ وہ آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔ |