گوتم بدھ کو بدھا اور بدھ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ان کا اصل نام سدھارتھ (جس کی ذات ” گوتم بدھ “ اور قبیلہ ” شاکیہ “) تھا۔ یہ563 قبل مسیح یا 480 قبل مسیح میں پیدا ہوئے۔ان کا باپ ایک ریاست ، جو علاقہ اب موجودہ نیپال میں شامل ہے، کا راجہ تھا اس ریاست کو کپل وستو کہا جاتا تھا۔ ان کو مہاتما بدھ تعظیماً کہا جاتا ہے۔سب سے پہلے مصلح دین کے طور پر ابھرے اور پھر ایک عظیم مصلح دین بن گئے گوتم بدھ نے خود کو کبھی پرستش کے لئے پیش نہیں کیا مگر مرنے کے بعد وہ خود ایک مقدس معبود کی شکل اختیار کرگئے۔ گوتم بدھ بدھ مت مذہب کے بانی ہیں۔ان کو بدھ مت کا بانی سمجھا جاتا ہے ، جو دنیائے عظیم مذاہب میں سے ایک دنیا کا چوتھا بڑا مذہب ہے۔گوتم نے بدھ یعنی عارف کا لقب اختیار کیا، بن سے نکلا اور دنیا کی تعلیم و تلقین کی غرض سے دیس بدیس پھرنا شروع کیا۔ پہلے کاشی یعنی بنارس پہنچا۔ یہاں مرد عورت سب کو دھرم سنایا۔ تین مہینے کے قیام میں 60 چیلے جمع کیے اور ان کو روانہ کیا کہ جاؤ ہر طرف دھرم کا چرچا کرو۔ پھر راج گڑھ گیا۔ یہاں راجا پرجا سب اس کے دھرم کے پیرو بنے۔ پھر کپل وستو میں گیا جہاں اس کا بوڑھا باپ راج کرتا تھا، وطن سے رخصت ہونے کے وقت وہ شہزادہ تھا، اب جو واپس آیا تو زرد لباس' ہاتھ میں کاسئہ گدائی، سر منڈا جوگی تھا، باپ، بیوی، بیٹے اور ساکیہ قوم کے سب مرد عورتوں نے اس کا وعظ سنا اور چیلے ہوگئے۔ اس کے 45 برس کے بعد یعنی 80 برس کی عمر تک بدھ دیو نے جابجا پھر کر اپنے مت کو پھیلایا۔ اس طرح سے سارا مگدھ اور کوشل یعنی بہار اور صوبہ جات متحدہ آگرہ و اودھ میں یہ مت عام ہوگیا۔