• شیخ شرفُ الدّین احمد یحییٰ مُنیَری نے کہا دنیا کے سب سے پہلے ”صوفی“ آدم علیہ السلام ہیں اور دنیا کی سب سے پہلی ”خانقاہ“ کعبہ مکرمہ ہے (مکتوباتِ صَدی)
  • جنید بغدادی نے پہلی مرتبہ تصوف کو بحیثیت ایک فن کے تدوین کیا۔ جنید بغدادی کی تدوین کے بعد جنید بغدادی کے مخالفین نے بھی یہ تسلیم کیا کہ تصوف سنت کے مطابق ہے۔
  • لعل شہباز قلندر مجرد تھے۔
  • قرآن میں صادقین، محسنین، ابرار، مشاہدین، موثقین، قانتین، مطمئنین کے الفاظ سے مراد اہل تصوف ہیں۔ (خلاصہ تصوف اسلام، صفحہ: 7)
  • علی بن ابی طالب کو تصوف کے والد کہا جاتا ہے کیونکہ بیشتر تصوف کے سلاسل کے مطابق ان کا سلسلہ علی بن ابی طالب سے شروع ہوا۔