باب:طرزیات/منتخب مضمون
کمپیوٹر (عربی: حاسوب ، فارسی: رایانہ، فرانسیسی: Ordinateur، انگریزی: computer، سونسکا: Dator ) دراصل ایک ایسے آلہ کو کہا جاتا ہے جو مہیّا کی گئی معطیات (data) کی فہرست (یعنی ۔
برنامج یا program) کے مطابق معطیات (data) پر استعمال (manipulation) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آج کی زندگی میں کمپیوٹر کی حیثیت عمومی مقاصد میں استعمال ہونے والے ایک ایسے پرزہ (tool) کی ہے جو بنیادی طور پر ایک خورد عامل (microprocessor) پر انحصار کرتا ہے۔ یہاں عمومی مقاصد سے مراد کمپیوٹر کے شعبہ زندگی کے مختلف آلات میں استعمال سے ہے ، کیونکہ آج کمپیوٹر نہ صرف ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) میں بلکہ گھریلو بجلی کے آلات اور صنعتی اور دفتری مقامات سمیت ہر جگہ پاۓ جانے والے آلات میں کسی نہ کسی طور پر موجود ہوتا ہے۔