باب:لسانیات/تعارف
لسانیات (Linguistics) ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی زبانوں کا، زبانوں کی موجودہ صورت کا اور زبانوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس علم میں مختلف زبانوں کی آپس میں مشابہت کے بارے میں مطالعہ کے ساتھ ساتھ اس چیز کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے کہ زبانوں کا اس دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ گویا لسانیات دراصل وہ علم ہے جس میں صرف انسانی زبان پر بحث کی جاتی ہے اور اس کے علاوه کسی دوسری نظام کا مطالعہ نہیں کیا جاتا۔لسانیات ایک ایسا لفظ ہے جس کی اکثر غلط تعریفیں ہوتی رہیں ہیں۔پہلی بار لفظ سن کر لوگ یہ نہیں کہتے کہ لسانیات کیا ہے۔بلکہ پوچھتے ہیں ک لسانیات (Linguistics)کیا چیزیں ہیں۔گویا یہ لفظ بہت سی اشیا کے مجموعے کا نام ہے جس کا باآسانی جائزہ لینے کی خاطر یکجا کر دیا گیا ہے۔جیسے نمائش کی تصویریں وغیرہ۔