باب:واقعہ کربلا/عاشورہ
عاشور اور عاشورہ اور عاشوراء علمائے لغت کے مشہور قول کے مطابق دس محرم کو کہا جاتا ہے۔ بعض علمائے لغت کا کہنا ہے کہ لفظ عاشورہ لفظ عاشور کا معرب ہے اور عاشورا ایک عبرانی لفظ ہے۔ عبرانی میں لفظ عاشورا (یہودی مہینے) ماہ " تشْری" کی دسویں تاریخ کو کہا جاتا ہے۔عاشورہ، محرم کا دسواں دن ہے، (وہ دن جب حسین ابن علی شہید ہوئے تھے۔)