بادل کا ستون
جب بنی اِسرائیل مِصر سے نکلے تو خدا نے اُن کی راہنمائی دن کے وقت بادل کے اور رات کو آگ کے ستون سے کی تھی۔[1] جب مِصریوں نے ان کا پیچھا کیا تو آگ اور بادل کا ستون مِصریوں اور اِسرائیلیوں کے درمیان آجاتا تاکہ انھیں چھپائے۔[2] لشکر گاہ کے باہر خیمۂ اجتماع میں جب مُوسیٰ خدا کی حضوری میں آتا تو یہ ستون اُس خیمہ پر آکر ٹھہر جاتا۔[3] خدا عدالت کرنے کے لیے بادل میں ہوکر آیا۔[4] یہ کوئی قدرتی نظارہ نہیں تھا بلکہ بادل اور آگ کا یہ ستون در حقیقت مظہر الہٰی تھا۔