باران بند
بنوں شہر سے آٹھ میل کے فاصلے پر ایک ذخیرہ آب۔ یہ 130 فٹ اونچا اور 3600 فٹ لمبا ہے۔ اس میں ایک لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر نو کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس کا افتتاح 6 اپریل 1962ء کو صدر ایوب نے کیا تھا۔ اس ڈیم سے مروت کنال نکالی گئی۔ جو لکی مروت کے کچھ علاقے کو سیراب کرتی ہے۔ آج کل یہ ڈیم مٹی سے بھر چکا ہے۔ اور اس سے نکالی گئی نہر بھی ختم ہو چکی ہے۔ اب اس کو صرف مچھلیوں کی افزائش نسل اور شکار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں ایک خوبصورت ریسٹ ہاؤس بھی ہے جہاں پر اکثر پکنک منانے کے لیے بنوں شہر کے باشندے سیر کے لیے جاتے ہیں۔