بارہ آنہ (انگریزی: Barah Aana)2009ء کی ایک مزاحیہ ڈراما فلم ہے جسے [[راجا مینن] نے لکھا ہے۔ اس کے اہم کرداروں میں نصیر الدین شاہ، وجے راز، ارجن ماتھور اور تنستھا چٹرجی ہیں۔ یہ فلم بھارت کے درمیانی طبقے کے لوگوں اور کام کرنے والوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ ممبئی کی روایتی زندگی اور ایک گنجلک رہائشی علاقہ میں رہنے والے تین کردار کیسے جرم کے راستے میں پڑ جاتے ہیں۔ کہانی ایک عجیب سے موڑ پر ختم ہوتی ہے۔[1]

بارہ آنہ
ہدایت کارRaja Krishna Menon
ستارےنصیر الدین شاہ
Vijay Raaz
Arjun Mathur
Tannishtha Chatterjee
تاریخ نمائش
  • 13 مارچ 2009ء (2009ء-03-13)
دورانیہ
97 minutes
ملکIndia
زبانHindi
بجٹ2 crore
باکس آفس44 lakhs

پلاٹ

ترمیم

بارہ آنہ کی کہانی موجودہ کے ممبئی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ تین دوست ایک ہی کمرہ میں رہتے ہیں۔ ایک ادھیڑ عمر شکلا جو ایک ڈوائیور ہوتا ہے، 30 سالہ یادو جو ایک چوکیدار ہے اور امن ریستوراں کا ویٹر جو نوجوان ہے۔ شکلا مستقل مزاج کا آدمی ہے جو اپنے اصولوں کا پابند ہے۔ یادو شائستہ مزاج ہے جو اپنی زندگی میں کچھ اچھا ہونے کا منتظر اور کوشاں ہے جبکہ امن نوجوان، پرجوش، رومانی اور اچھی زندگی کا طالب ہے۔ تینوں ایک ہی کمرہ میں رہتے ہیں اور اور آپس میں چھوٹی باتوں پر لڑتے جھگڑتے، اپنی ضرورتوں پر ترجیح دیتے ہیں مگر ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ کہانی اس وقت موڑ لیتی ہے جب چوکیدار کا بیٹا بیمار ہو جاتا ہے۔ اسے پیلیا ہو جاتا ہے اور وہ سوسائٹی میں سب کے پاس مدد کو جاتا ہے مگر کوئی اس کی مدد نہیں کرتا ہے۔ جو کچھ پیسے ہوتے ہیں وہ اسٹیشن پر جیب کاٹ لی جاتی ہے۔ وہ افسردہ، بے یار و مددگار فٹ پاتھ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں ایک کار میں تین بدمعاش آتے ہیں اور ان میں سے ایک اسے بلاتا ہے۔ جب وہ نہیں جاتا تو اسے مارنے کے لیے جاتا ہے مگر یادو اسے ایک تھپڑ مارتا ہے جس سے وہ بے ہوش ہو جاتا ہے۔ یادو اسے اپنے گھر لاتا ہے اور اس کے باپ سے پیسے مانگتا ہے۔ بس اس کی آنکھ کھل جاتی ہے اور وہ شکلا اور امن کو بھی اس کے لیے آمادہ کرتا ہے دونوں راضی ہو جاتے ہیں۔ وہ تینوں کچھ لوگوں کو اغوا کرتے ہیں اور خوب پیسے بٹورتے ہیں۔ ایک دن شکلا اپنی مالکن کے برے برتاو سے تنگ اس کو کو اغوا کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ حسب سابق مالک سے پیسے کا تقاضا کرتا ہے مگر وہ پولس میں خبر کردیتا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر جب وہ تینوں پیسے حاصل کر رہے ہوتے ہیں تب ہی پولس آجاتی ہے اوت تینوں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ یہ فلم زندگی کے اس پہلو کو بھی اجاگر کرتی جہاں پولس میں بدعنوانی عام ہے۔ شکلا ماضی میں اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی کی شکایت پولس کو کرتا ہے مگر اس کے بھائی اور رشتہ دار اسے مردہ ثابت کردیتے ہیں اس لیے پولس اس کی سنتی نہیں ہے۔ ادھر یادو اپنی سوسائٹی سب سے پریشان رہتا ہے کیونکہ کوئی اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا ہے۔ امن کو ایک فرنگی لڑکی پیار کا جھانسہ دیتی ہے اور اس ے پیسے لے کر بھاگ جاتی ہے۔[2]

Actor Role
نصیر الدین شاہ Shukla
Vijay Raaz Yadav
Arjun Mathur Aman
Tannishtha Chatterjee Rani
Violante Placido Kate
Benjamin Gilani Mr. Mehta
Jayati Bhatia
Barry John Yuri
Mahabanoo Mody-Kotwal Cutlet Aunty

حوالہ جات

ترمیم
  1. [1] آرکائیو شدہ 6 دسمبر 2008 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Enjoy Barah Aana on ShemarooMe!". www.shemaroome.com (انگریزی میں). Retrieved 2019-07-30.