بارہ ماسہ
بارہ ماسہ ، اردو کی قدیم شاعری کی ایک قسم ہے ۔ جس میں ایک عورت کے اپنے محبوب سے بچھڑنے اور اس کے فراق اور ہجر میں گزارے گئے دنوں کے حالات کا بیان اس ہی کی زبان میں کیا جاتا ہے۔ اس کو بارہ ماسہ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں عورت کی زبانی محبوب کی جدائی میں گزارے بارہ مہینوں کے احوال بیان کیے جاتے ہیں ۔ اردو کی مشہور بارہ ماسہ افضل افضل کی "بکٹ کہانی بارہ ماسہ" اور مرزا کاظم علی جوان کی"بارہ ماسہ " (جس میں ہندووں اور مسلمانوں کے بارہ مہینوں میں منائے جانے والے تہواروں کا بیان ہے) شامل ہیں۔