بازیدیکا وٹو خاندان کا ذیلی قبیلہ ہے۔جو اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں مقیم ہے اور اس علاقے کو نیلی بار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔بازیدیکا خاندان بہت سے دیہات میں آباد ہے جن میں جیمل بازدیکا ،کلہر مہمند،چک گنڈا سنگھ،چک بوٹا رام ،فیض آباد،امین کوٹ،گوہر آباد ،ہڑل اور حاجی چاند شامل ہیں۔یہ خاندان معاشی اور سیاسی لحاظ سے کافی مستحکم ہے۔میاں فیاض قاسم بازیدیکا علاقائ سیاست میں خاصی پہچان رکھتے ہیں۔میاں فیروز خان بازیدیکا یونین کونسل اٹاری کے چئرمین اور نامور شخصیت ہیں۔خاندان کے دیگر معزز افراد میں میاں عبد الحفیظ بازیدیکا سابق ڈسڑکٹ اٹارنی ،میاں خالد مسعود بازیدیکا سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی،پروفیسر مظفر عالم بازیدیکا ،میاں ندیم مالک بازیدیکا ایڈوکیٹ،میاں محمد بن قاسم بازیدیکاسابق ناظم،حاجی میاں عبد الغفار بازیدیکا سابق ناظم،نامور زمیندار میاں غلام احمد بازیدیکا ،میاں عمران محسن بازیدیکا ممبر یونین کونسل شامل ہیں فیض الرحمن بازدیکا ۔