باسنی
باسنی ہندوستان کے صوبہ راجستھان کے ضلع ناگور کا ایک قریہ ہے جو ناگور شہر سے آٹھ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
کل آبادی ستر ہزار کے قریب ہے جن میں تقریبا چھیانوے یا ستانوے فی صد مسلم آبادی ہے بعد ازاں ہندو کا نمبر آتا ہے۔ گاؤں کے اکثر باسیوں کا کاروبار شہر ممبئی میں دودھ و چائے کا ہے جو ناگوری دودھ یا چائے کے نام سے مشہور ہے۔