بالائی قدیم سنگی دور
بالائی قدیم سنگی دور ( Upper Palaeolithic, Late Stone Age) پیلیولیتھک یا قدیم پتھر کے دور کی آخری ذیلی تقسیم ہے۔ وسیع تناظر میں یہ دور دس ہزار سے 50 ہزار سال قبل کا دور ہے۔ اس دور میں کردار میں جدیدیت آنی شروع ہوئی لیکن یہ دور زراعت شروع ہونے کے دور سے کچھ قبل کا ہے۔
انسانوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک لاکھ 95 ہزار قبل افریقہ میں نمودار ہوئے۔ اگرچہ یہ انسان اپنی ساخت میں جدیدیت رکھتے تھے لیکن ان کی طرز زندگی ان کے ہم عصر نوع جیسے ہومو ایرکٹس اور نیاڈر تھال سے زیادہ مختلف نا تھے۔
پچاس ہزارسال قبل انسانی نوادرات وغیرہ میں تنوع ظاہر ہونا شروع ہوئی۔ افریقہ میں سب سے پہلے بنائے گئے ہڈیوں کے نودارات دریافت ہوئے۔ 43 سے 45 ہزار سال قبل جب انسان یورپ کی جانب بڑھے تو یہ اوزار اپنے وہاں منتقل کر گئے۔ اس انسانی ترقی نے ان کی آبادی میں بے انتہا اضافہ کر دیا اور اسی سبب نینڈرتھا ل لوگوں کی نوع ناپید ہوگئ۔