بالا فروش[1] (اور خوب بکاؤ[2]) (انگریزی: bestseller) ان کتابوں یا رسائل وغیرہ کو کہا جاتا ہے جو سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں یا مخصوص مدت میں ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں۔ بالافروش کتابوں اور رسائل کی فہرست مختلف کتب خانوں، مجلات اور اخبارات کی جانب سے وقتاً فوقتاً شائع کی جاتی ہے۔ بعض فہرستوں میں ہر صنف ادب (مثلاً ناول، نان فکشن وغیرہ) کی بالا فروش کتابوں کا علاحدہ علاحدہ بھی ذکر کیا جاتا ہے۔ اگر اس قسم کی فہرستوں میں کسی مصنف کی کتاب کا نام درج ہو جائے تو وہ مصنف بھی "بالا فروش" کہلاتا ہے۔

اردو کی پہلی بالافروش کتاب
اردو کی پہلی بالافروش کتاب

حوالہ جات ترمیم

  1. ساحری، شاہی، صاحب قرانی: داستان امیر حمزہ کا مطالعہ جلد چہارم از شمس الرحمن فاروقی، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، طبع اول 2006ء، ص: 31
  2. قومی انگریزی اردو لغت، مدیر ڈاکٹر جمیل جالبی، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، طبع سوم 1996ء، ص 178