کمیونزم کا روسی نام۔ اس کا استعمال پہلی بار 1903 میں لندن میں منعقدہ روسی سوشل ڈیموکریٹک مزدور پارٹی کے اجلاس میں ہوا۔ اس میں کارل مارکس کے پیروؤں کو اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ اس لیے ان کو بالشوک (اکثریت والے) کہا گیا۔ ان کے مقابلے میں اقلیت کو منشویک کہاگیا۔ بالشویکوں کا لیڈر لینن تھا۔ بالشویک پارٹی کا مقصد کارل مارکس کی تعلیمات کی روشنی میں روس کے محنت کشوں کو انقلاب کے لیے منظم کرنا اورزار روس کی حکومت کا تختہ الٹ کر محنت کشوں کی حکومت قائم کرنا تھا۔ تاکہ ملک میں سرمایہ داری نظام کو ختم کرکے اشتراکی نظام رائج کیا جائے۔ 1917ء کے انقلاب روس کے بعد بالشویک پارٹی کا نام روسی کمیونسٹ پارٹی (بالشویک) ہو گیا۔

مزید دیکھیے ترمیم