آبیلن کا بالیان ( ت 1143–1193 )، جسے باریسان دی ینگر بھی کہا جاتا ہے، بارھویں صدی میں مملکت یروشلم کا ایک صلیبی رئیس تھا۔ وہ سنہ 1170ء سے 1193ء تک آئیبیلن کا، یروشلم کی صلیبی بادشاہت کے نمائندے کے طور پر مالک تھا۔ سنہ 1187ء میں، حطین کی جنگ میں صلیبیوں کی عبرتناک شکست اور شاہ یروشلم کی گرفتاری کے بعد اس نے یروشلم کا انتظام سنبھالا اور یروشلم کے محاصرے کے دوران شہر کے دفاع کے رہنما کے طور پر، اس نے 2 اکتوبر، 1187ء کو یروشلم کو صلاح الدین کے حوالے کر دیا۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Saladin's Conquest of Jerusalem (1187 CE)"۔ www.worldhistory.org

زمرہ:صلیبی جنگیں