بانوالی لہجہ پنجابی زبان کے ضمنی لہجے مالوی میں ھریانہ کے علاقے کی ھریانوی زبان کے الفاظ کے اثرات کی وجہ سے وجود میں آیا۔ یہ لہجہ پنجاب کے مرکزی علاقے ماجھے سے جنوب مشرق کی طرف پنجاب کے سرے کے علاقے ھریانہ کے علاقے بانوالی میں بولا جاتا ہے۔ ھریانہ میں ہونے کی وجہ سے بانوالی لہجہ میں ھریانوی زبان کے الفاظ کے اثرات زیادہ ہیں۔